آٓئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا،ائیرچیف کی پینٹاگون،محکمہ خارجہ اورکیپیٹل ہل میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایک دہائی سےزائدعرصےکےدوران پاک فضائیہ کےکسی سربراہ کا یہ پہلا دورہ ہےائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نےامریکاکی اعلیٰ عسکری اورسیاسی قیادت سےاہم ملاقاتیں کیں۔
آٓئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امریکی فضائیہ کی سیکرٹری بین الاقوامی امورکیلی ایل سیبولٹ شامل تھیں، امریکی فضائیہ کےچیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سےبھی ملاقات ہوئی ہے۔






















