ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا ہے کہ جے شنکر بیان میں اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ جو سیز فائر ہوا ان کی خواہش پر ہوا کیونکہ ان پر جو حملہ ہوا وہ ان کیلئے ناقابل یقین تھا، ایئرفورس کی ایک جامع پالیسی ہے، بھارت کیلئے ایک اور بڑا سرپرائز ہے، بھارت کا کوئی کونہ اور چپہ ایسا نہیں جس کو ہم نشانہ نہ بنا سکیں، چند روزمیں دنیا کیلئے 2 سے 3 سرپرائز آئیں گے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ جے شنکر کا بیان بہت پہلے آجانا چاہیے تھا ، پاکستان نے جارحیت کا کبھی بھی ارتکاب نہیں کیا ، جارحیت بھارت کی طرف سے ہوئی، ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر جارحیت ہوئی تو ہم 2019 سے زیادہ تگڑا جواب دیں گے ، ہمارا بیانیہ یہ تھا کہ جب ہم جواب دیں گے تو اس کا نہ صرف دھواں اٹھے گا بلکہ اس کی چیخیں بھی سنائی دیں گی، جب انہوں نے حملہ کیا اور اسی رات جواب آ گیا تو ان کے ہواس اسی وقت بوکھلا چکے تھے ، بھارتی ایئر فورس جو کسی زمانے میں بہت پروفیشنل تھی لیکن اب ہندوو توا سوچ اور ہندوو توا لیڈر کی مہربانی کی وجہ سے وہ اب کم از کم 10 سال کیلئے ناکارہ ایئر فورس ہو چکی ہے ۔ جے شنکر بیان میں اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ جو سیز فائر ہوا ان کی خواہش پر ہوا کیونکہ ان پر جو حملہ ہوا وہ ان کیلئے ناقابل یقین تھا۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت کاآغاز ہمارے لیے غیر متوقع نہ تھا، ہمیں ایک ایک چیز کا پہلے سے اندازہ تھا، ابھی ہمارے جواب میں تحمل کا مظاہرہ تھا، کچھ چیزیں ابھی تک ہم نے نہیں بتائیں، ایئرفورس 2019 سے خود کو تیار کر رہی ہے، ایئرفورس کی ایک جامع پالیسی ہے، بھارت کیلئے ایک اور بڑا سرپرائز ہے، بھارت کا کوئی کونہ اور چپہ ایسا نہیں جس کو ہم نشانہ نہ بنا سکیں، چند روزمیں دنیا کیلئے 2 سے 3 سرپرائز آئیں گے۔



















