کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے نتیجے میں گھر کی دیوار ٹوٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔






















