نیویارک میں بندرگاہ کے قریب دو بسیں ٹکرانے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے بندرگاہ کو عارضی طور پر بند کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی بندرگاہ کے قریب دو بسیں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے نیویارک کی بندرگاہ کو عارضی طور پر بند کردیا، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بندرگاہ کے بس ٹرمینل پر پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔





















