باجوڑ میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، واقعے میں اے سی نواگئی سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔
باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکا خیز مواد سے سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار، صوبیدار اور پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دھماکے کے بعد علاقے میں دھواں پھیلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔






















