اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 130000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا گیا،دوران ٹریڈنگ 1900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ ایک دن میں 129000 اور 130000 پوائنٹس کی دو تاریخی حدیں عبور کرگئی۔
جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ کی بلندترین سطح کا نیا ریکارڈ بنا دیا،ہنڈریڈ انڈیکس 1903 پوائنٹس بڑھکر 130102 پوائنٹس پر جاپہنچا
گزشتہ روز مارکیٹ نے ایک دن میں 126000,127000 اور 128000 پوائنٹس کی تین حدیں عبور کی تھیں۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس بڑھکر 128199 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روزمارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے 1 ارب دو کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا،جون میں مارکیٹ نے 126718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا تھا۔





















