وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا لیکن اس کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے، امریکا نے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کیا۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا، بھارت کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے، ملک اس وقت درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو بات چیت کی آفرکی ، فی الحال 27ویں ترمیم نہیں آرہی۔
ان کا کہناتھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے جنگ بندی نہیں، بھارت کی جانب سے امن کی بات نہیں ہو رہی، بھارت دوبارہ کوئی حرکت کر سکتا ہے،ہم تیار ہیں، مودی خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے لیے سیاسی اسپیس کم کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ مذاکرات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی غلطی ہے کہ وہ ریاست سے لڑ رہی ہے۔



















