سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی " ہی ہے اور نام میں کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔
واضح رہے کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے ’’ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز ‘‘ رکھنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔
پیر کے روز وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سماء سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ یہ اسپتال اب جناح اسپتال کا توسیعی منصوبہ نہیں رہا بلکہ ایک علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کرے گا۔
لازمی پڑھیں : جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریم نواز کے نام سے منسوب
سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ اسپتال کی انتظامیہ بھی جناح اسپتال سے الگ ہوگی اور یہ ادارہ بورڈ کے ذریعے چلایا جائے گا۔
تاہم، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وضاحت دی ہے کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی " ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ” جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی۔
لازمی پڑھیں۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے پر وزیراعلی کو کڑی تنقید کا سامنا
انہوں نے بتایا کہ عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم ہوں گے اور اسپتالوں کی ماسٹر پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔
"جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ” جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ امراض قلب اور دیگر بیماریوں… pic.twitter.com/xgqvrZhokG
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 1, 2025
وزیر صحت پنجاب کا حالیہ بیان
منگل کے روز سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نام تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام سے فرق نہیں پڑتا کام ہونا چاہیے۔
سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نام تبدیلی کے فیصلے میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ نام کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نام تبدیلی کا فیصلہ کابینہ اور محکمانہ سطح پر کیا گیا تھا۔






















