بھارتی کسٹم حکام نے ممبئی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ پکڑے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ بھارت میں جانوروں کی اسمگلنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے اور حکام کے مطابق یہ سانپ غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جا رہے تھے۔
Customs officers at CSMI Airport, Mumbai Customs Zone-III foiled yet another wild life smuggling attempt, 16 live snakes-Garter, Rhino Rat, Albino Rat, Kenyan Sand Boa, CA King etc. seized from passenger returning from Thailand. Passenger arrested. Further investigation underway. pic.twitter.com/4n4o6ZK3U5
— Mumbai Customs-III (@mumbaicus3) June 29, 2025
برآمد ہونے والے سانپوں میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا سینڈ بوا شامل ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر زہریلے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ان سانپوں کو پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔
کسٹم حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔






















