ایران کے فردو جوہری پلانٹ کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں جن میں جوہری پلانٹ کے قریب بھاری مشینری کو دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میکسر ٹیکنالوجیز کی سیٹلائٹ تصاویر 29 جون کو لی گئیں جن میں جوہری پلانٹ کے قریب کھدائی کرنے والی ایک مشین، کرین، چند ٹرک اور دیگر گاڑیاں موجود ہیں۔

رپورٹ کے کے مطابق تصاویر میں ایک نئی تعمیر شدہ سڑک بھی نظر آتی ہے، اس سے پہلے امریکی بمباری سے جوہری پلانٹ کے داخلی راستے اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئی تھیں۔
امریکی صدر نے اس پلانٹ کو مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ان حملوں سے جوہری تنصیب کو کتنا نقصان ہوا ہے۔






















