رواں مالی سال کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی،ہنڈریڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس بڑھکر128199پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربندہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 2800 سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار128000پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی،مارکیٹ ایک دن میں 126000,127000 اور 128000 پوائنٹس کی تین حدیں عبور کرگئی۔
،آج مارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے 1 ارب دو کروڑ شیئرزکا لین دین ہوا،مارکیٹ ایک دن میں 126000, 127000 اور 128000 پوائنٹس کی تین حدیں عبورکرگئی،جون میں مارکیٹ نے126718پوائنٹس کی بلند سطح کاریکارڈ بنایا تھا، گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
سرمایہ کاروں کوجولائی میں اسٹاک مارکیٹ کے تیز رہنےکی توقع ہے،تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ معاشی وسیاسی استحکام سےمارکیٹ قوتوں کو اعتماد بحال ہواہے،وزارت خزانہ کو جون میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ کیلئے منفی خبر ہے،گیس مہنگی،فرنس آئل پرلیوی، آئی پی پیز نےبجلی مہنگی ہونے کا اشارہ دےدیا۔





















