خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 20 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر کسی بھی قسم کی رکاوٹوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، تعمیراتی کام، ملبہ، ویسٹ اور تجاوزات پر بھی پابندی ہوگی۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔






















