پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی، اسٹاک مارکیٹ پہلی بار سوا لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرکے بند ہوئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1248 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مالی سال 2024-25ء کے آخری دن نئی تاریخ رقم ہوگئی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پہلی بار سوا لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرکے بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1248 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک موقع پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 25 ہزار 748 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکی گئی، آج مجموعی طور پر 25 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 624 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 2 ارب 3 کروڑ 13 لاکھ 57 ہزار 542 تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینکس، ٹیکسٹائل، آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی، چائنا کا پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنا مارکیٹ کیلئے اچھی خبریں تھیں۔
ورلڈ بینک کی 10 سال میں پاکستان میں 40 ارب کی مالی معاونت کی تصدیق نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا۔
ظفر موتی والا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی مارکیٹ کیلئے مثبت خبر رہی۔






















