سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے میں کئی سال لگیں گے۔
ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا امریکا نے ایران کی واحد یورینیم کنورژن فیسلٹی کو نشانہ بنایا،حملے میں تہران کے جوہری پروگرام کو شدید دھچکا پہنچا،ایران کا جمع شدہ افزودہ یورینیم فردو اور اصفہان میں ملبے تلے دب گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ریٹکلف کا دعویٰ امریکی قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ میں سامنے آیا۔





















