خیبرپختونخوا حکومت نے 700 سے زائد اقلیتی طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اجراء کردیا۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے طلباء میں اسکالر شپس چیکس تقسیم کئے۔
خیبرپختونخوا کے 700 سے زائد اقلیتی طلباء کو اسکالر شپس دینے کی تقریب پشاور میں منعقد کی گئی، جس میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے طلباء میں اسکالر شپ چیکس تقیسم کیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبہ بھر میں 700 سے زائد طلباء کو اسکالر شپس دی جائیں گی، وظائف کا مقصد اقلیتی طلباء کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست کے وسائل عوام پر خرچ کررہے ہیں، پاکستان کی اساس اور وجود کے بارے میں کچھ اندر کے لوگ مذاق اڑاتے ہیں اور حملہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب پاکستانیوں کے جوش و جذبے کو دیکھتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے، پاکستان ایک حقیقت ہے اور انشاء اللہ قائم و دائم رہے گا۔



















