پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے وفاقی حکومت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کی خبریں زیر گردش تھیں۔
تاہم، سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
گفتگو کے دوران پی پی رہنما شازیہ مری نے خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں۔



















