امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ہم فردو پلانٹ پر حملہ کریں گے، سب کہتے تھے فردو پلانٹ ناقابلِ تسخیر ہے، جوہری پلانٹ سے کچھ منتقل کرنا بہت مشکل اور خطرناک کام ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کو علم نہیں تھاکہ ہم حملہ کرنے آرہے ہیں، کچھ رپورٹس دیکھی تھیں ،انہوں نے 400 کلو یورینیم منتقل کی، میں تصدیق کے ساتھ کہتا ہوں ایران نے کچھ منتقل نہیں کیا، ایران والوں نے صرف خود کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، ایران میں سب اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔





















