سانحہ سوات کے بعد افسران کی معطلی اور ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب کوہٹاکر سلیم جان کو نیا ڈی سی سوات تعینات کردیاگیاہے ، گزشتہ روز تین انتظامی افسران اور ایک ریسکیو افسر کو معطل کیا گیا تھا۔
محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں ڈپٹی کمشنر محبوب شہزاد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ تقرری کے منتظر گریڈ اٹھارہ کے افسر سلیم جان کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا۔اس سے قبل سوات کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، دو اسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو سوات کے انچارج معطل کیے جاچکے ہیں ۔گزشتہ روز دریائے سوات میں پھنسے تیرہ افراد کی جان نہ بچانے پر یہ افسران معطل ہوئے ہیں ۔



















