کراچی میں آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
کراچی میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی جاری ہے،بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سےشہریوں کی پریشانی بھی بڑھ گئی۔
نیوکراچی میں بارش کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہے,،اللہ والی اسٹاپ کی سڑک پرموجود گڑھوں میں پانی بھرگیا،بارش کے بعد ہی نالے بھی ابل پڑے،انتظامیہ غائب ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے دو روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔






















