وزیر اعظم شہبازشریف نے بجٹ منظوری پر اتحادیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا،ناشتے میں چیئرمین سینیٹ،کابینہ اراکین اورحکومتی اراکین شریک ہوئے۔
وزیراعظم نےمعیشت کو استحکام دینے کے لیےمل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا،قوم کو مل کر ہی مشکلات سے نکالیں گے،پاک بھارت جنگ میں شاندار کامیابی پر اراکین کو مبارکباد دیتاہوں،پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور انداز میں ارض وطن کا دفاع کیا۔
مزید کہا فیصلہ کیاتھاجارحیت نہیں کریں گے،جارحیت مسلط ہوئی توبھرپورجواب دیں گے،پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



















