بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں بھی سبکی اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ، خواجہ آصف کے ریمارکس پر جواب کیلئے وقت نہ ملا تو بھارت نے اعلامیہ پر دستخط ہی نہ کیئے جبکہ باقی تمام 9 ممالک نے دستخط کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع نے جعفر ایکسپریس ، پاکستان میں دہشتگردی اور کلبھوشن یادیو کا ذکر کیا ، بھارتی ہم منصب راج ناتھ نے جواب دینے پر اصرار کیا لیکن فورم نے اجازت نہیں دی، چیئرنے رولنگ دی کہ آپ پہلے تقریر کر چکے ہیں، دوبارہ موقع نہیں دیا جا سکتا، وقت نہ ملنے پر بھارتی وفد سیخ پا ہو گیا اور اعلامیے پر دستخط کرنے سے ہی انکار کر دیا ۔
راج ناتھ سنگھ کی پہلگام واقعہ پر تقریر بھی اعلامیے میں جگہ نہیں بنا پائی جس کے باعث بھارت کو تنہائی کا سامنا کرناپڑا۔





















