وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا میرے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں اور میں صرف انہی کے سامنے جوابدہ ہوں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی اگر مجھ سے مطمئن ہیں تو میں کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں،حکومت بانی کی امانت ہے،وہ جب کہے گا ختم کردوں گا۔
وزیراعلی نےکہا بجٹ کے حوالے سے انہوں نےمیرے فیصلےکی تائید کی ہے,حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی،بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔






















