اپرکُرم کے علاقہ پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کا دھمکا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اپر کرم کے علاقے پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کیلئے جارہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق لینڈ لائن پرانی تھی، جو دھماکے سے پھٹی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



















