انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،13جولائی کو اگلی سماعت پر استغاثہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے ۔
بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپوربھی اس مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں,بشریٰ بی بی مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں،علی امین اور بشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمہ کا چالان پیش نہیں ہوا۔






















