دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی اور مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری کئے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کان نے کہا کہ پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس جنگ بندی کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں سفارتکاری اور مذاکرات کی بحالی کی ہر کوشش کو سراہتا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں امن و استحکام صرف طاقت کے استعمال سے گریز اور سنجیدہ سفارتی اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے ہونے والی تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا ایسے اقدامات خطے کو ایک نئی جنگ کی تباہ کاریوں سے بچا سکتے ہیں اور خطے کے عوام کو دیرپا استحکام فراہم کر سکتے ہیں ۔



















