استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کےجنرل سیکرٹری اوررکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہاہےکہ بجٹ میں پنجاب کی تاریخ میں سب زیادہ ترقیاتی فنڈمختص کیاگیا۔زراعت کےشعبےمیں گیارہ فیصداضافہ کیاگیا،کسان کارڈکےلئےپندرہ ارب رکھےگئے ہیں۔
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تقریرکرتے ہوئےشعیب صدیقی نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرآرمی چیف جنرل عاصم منیرکومبارکبادپیش کرتا ہوں۔ان کاکہناتھابجٹ میں کسی قسم کانیا ٹیکس نہیں لگایاگیا۔پنشن میں دس فیصد کیا جاناچاہیےجیسے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیاگیا ہے، انہوں نے کہامیاں میردربارسےمنسلک زمین پراسپورٹس کمپلیکس بنایاجائے،قذافی اسٹیڈیم کےاحاطےمیں فائیوسٹارہوٹل بنایاجائے۔






















