نو مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ بانی کیخلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی تمام ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، احاطہ عدالت میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی 2023ء کو پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد احتجاج پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج کیے گئے تھے۔




















