سعودی عرب نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے تمام فریقین کشیدگی میں کمی کے عزم پر قائم رہیں گے، فریقین آنے والے وقت میں طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا، براہ مہربانی اب اس جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی پرعملدرآمد شروع ہوگیا، دونوں ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندگی پر مکمل اتفاق ہو گیا ہے اور 12 دنوں کے بعد یہ جنگ باقاعدہ ختم ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران تقریباً ایک ہی وقت میں ان کے پاس آئے اور کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں تک چل سکتی تھی اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب کبھی نہیں ہوگا! خدا اسرائیل کو سلامت رکھے، خدا ایران کو سلامت رکھے، خدا مشرق وسطیٰ کو سلامت رکھے، خدا امریکہ کو سلامت رکھے، اور خدا پوری دنیا کو سلامت رکھے۔






















