ایران سے جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کاکہنا ہےکہ ایران سےحملے ختم ہونے کےبعد فضائی حدود کھول دی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد کی تصدیق کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دونوں ملکوں سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کردی۔
اس سےپہلے صدرٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور جامع جنگ بندی پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے،چوبیس گھنٹے کے اندر بارہ روزہ جنگ مکمل ختم ہوگی،امریکی صدر نے امن کے قیام کا سہرا بی ٹو پائلٹس کے سر باندھ دیا۔





















