امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندگی پر مکمل اتفاق ہو گیاہے اور 12 دنوں کے بعد یہ جنگ باقاعدہ ختم ہو جائے گا۔
ایکس پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ سب کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک تقریباً 6 گھنٹے بعد اپنے جاری آخری مشنز کو مکمل کر لیں گے اس کے بعد جنگ بندی ہو جائے گی، یہ جنگ بندی 12 گھنٹوں کے لیے ہو گی، جس کے بعد اس جنگ کو ختم شدہ قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر، ایران جنگ بندی کا آغاز کرے گا، اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل جنگ بندی کا آغاز کرے گا۔ 24ویں گھنٹے پر ’12 روزہ جنگ‘ کے باضابطہ اختتام کو دنیا بھر میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ ہر فریق کے جنگ بندی کے دوران، دوسرا فریق پُرامن اور باعزت رویہ اپنائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ یہ مفروضہ رکھتے ہوئے کہ سب کچھ ٹھیک چلے گا (جو کہ چلے گا)، میں دونوں ممالک، اسرائیل اور ایران کو ان کی برداشت، حوصلے اور ذہانت پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس جنگ کا خاتمہ کیا.
ان کا کہناتھا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں تک چل سکتی تھی اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب کبھی نہیں ہوگا! خدا اسرائیل کو سلامت رکھے، خدا ایران کو سلامت رکھے، خدا مشرق وسطیٰ کو سلامت رکھے، خدا امریکہ کو سلامت رکھے، اور خدا پوری دنیا کو سلامت رکھے!"





















