عراق کی وزارت خارجہ نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ عراق خطے میں خطرناک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو گہری تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت وہ ہے جس کے بارے میں عراق نے بارہا خبردار کیا تھا کیونکہ اس سے پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عراق نے خبردار کیا کہ یہ کشیدگی تنازع میں ایک خطرناک اور بے مثال موڑ کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے تصادم کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے زور دیا کہ علاقائی بحرانوں کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے اور تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔





















