پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں لوہا مہنگا ہو گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی لوہے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی لوہے کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں 50 ہزار فی ٹن کی کمی ہوئی ہے تھی،جس کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔