لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےدرخواستوں پرسماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرنے بتایا سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے درخواست گزار تو نیب کی حراست میں تھےجب انہیں سپریم کورٹ پیش کیا گیا توانہیں باہر کےحالات کا علم نہیں تھا۔ انہوں نےجلاؤ گھیراؤ کی مذمت کی، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرے۔
پراسکیوشن نےضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے کی استدعا کی،بانی پی ٹی آئی نےجناح ہاؤس اورعسکری ٹاور جلاؤگھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں،دوران سماعت محمود الرشید کے وکیل نےان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کردی۔عدالت نےاعجازچوہدری کی ضمانت کی درخواستیں الگ کردیں۔






















