محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے،شمس آباد 15، سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بلیو ایریا،سیکٹر ایف سکس،جی سکس،آبپارہ ،بری امام ،گولڑہ ،زیروپوائنٹ کے اطراف میں بارش بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہورمیں ابر رحمت برس پڑا،بارش ہونے سےگرمی اورحبس کا زورٹوٹ گیا۔،ائیرپورٹ،اپرمال، گڑھی شاہو، ماڈل ٹاون گلبرگ اورلکشمی چوک میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی،45سنٹی گریڈ کوچھونےوالادرجہ حرارت 22 ڈگری پرآگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 12گھنٹوں کےدوران کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے نے رواں سال 25 فیصد سےزائد بارشوں کاالرٹ جاری کررکھا ہے۔






















