ایرانی ایٹمی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کیخلاف بڑے پیمانے پر میزائل حملوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر شکن میزائل کا پہلی بار استعمال کیا گیا جو فضاؤں میں ہدف تک پہنچنے کیلئے چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران نے اپنی صلاحیتوں کا بڑا حصہ دفاع کیلئے تاحال استعمال نہیں کیا۔
امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملں کے بعد ایران نے اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، حملوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ پہلی بار اسرائیل کیخلاف خیبرشکن میزائل کا استعمال کیا گیا، یہ میزائل فضاؤں میں ہدف تک پہنچنے کیلئے چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، حملے میں میزائل پہلے زمین پر گرے، سائرن بعد میں بجے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ابھی مزید خطرناک میزائل اسرائیل کیخلاف استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر حملہ 40 میزائلوں کے ساتھ کیا گیا، ایران نے اپنی صلاحیتوں کا بڑا حصہ دفاع کیلئے تاحال استعمال نہیں کیا۔
امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔






















