پاکستان کی معروف اداکارہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی سے متعلق حکومت سے اپیل کی ہے کہ افغان ان کا ملک کے اندر تحفظ اور سلامتی یقینی بنائی جائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بطور اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کیلئے خیر سگالی کی سفیر سپرسٹار نے کہا کہ جن افغانیوں کو ملک میں مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنے گھر کو خود سے نہیں چھوڑتا، پاکستان کوتحفظ، عزت اور احترام کی تلاش میں یہاں آنے والوںکی میزبانی پر فخر ہے ،پاکستان گزشتہ چالیس برس سےافغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ افغان باشندوں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہمدردی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔