لاہور میں ہارس اینڈکیٹل شو 2026 کا 22 روزہ ثقافتی اورتفریحی سرگرمیوں کاآغاز28مارچ سےہوگا۔
فورٹریس اسٹیڈیم اورجیلانی پارک سمیت لاہورکےمختلف مقامات پررنگارنگ تقریبات منعقدہوں گی،ہارس اینڈکیٹل شومیں گھڑسواری،مویشی نمائش،ثقافتی شواورکھیلوں کےمقابلےمنعقدکیےجائیں گے،فورٹریس اسٹیڈیم میں3سے5اپریل تک ہارس اینڈکیٹل نمائش کاانعقادکیاجائےگا،
جیلانی پارک میں10سے12اپریل تک فوڈاینڈمیوزک فیسٹیول اورفیشن شومنعقدہوگافیسٹیول میں فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول، صوفی فیسٹیول اور فیشن شو بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
لاہور پولو کلب میں انٹرنیشنل پولو میچ، عرب ہارس ڈریساج اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ منعقد ہوگی، ہزاروں شہریوں کی شرکت متوقع، ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور کی بڑی ثقافتی سرگرمی قرار دیدیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہارس اینڈ کیٹل شو میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے، تقریباً 22 روزہ فیسٹیول میں 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 لاہور کی ثقافت، روایات اور سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔





















