صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے او آئی سی اجلاس سےخطاب میں کہا اسرائیل پورے خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتا ہے،صہیونی ریاست جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔
استبول میں او آئی سی اجلاس سےخطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،ایران پراپنےدفاع کا بھرپورحق حاصل ہے،اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
ترک صدر نےعالمی برادری سےتنازع مزید پھیلنے سے روکنے کی اپیل کی ہے،کہا مجھے کوئی شک نہیں ایران کے عوام اس مشکل وقت پر قابو پا لیں گے،فتح ایران کا مقدر ہوگی۔
صدر ترکیہ نے کہا غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام ہورہا ہے،بھوک سے متاثرہ افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے، فلسطینیوں بچوں کو بڑی تعداد میں شہید کیا۔
ترک وزیرخارجہ ہاقان فیدان نےکہا اسرائیل ایران پر حملوں کے ذریعے پورے خطے کو مکمل تباہی کی طرف لے جا رہا ہے،اسرائیلی حملوں سےایران پربڑے پیمانے پرنقصان ہوا،غزہ میں لوگوں کو قتل عام کیا جارہا ہے، ہمیں ملکر ایران اور غزہ کے لوگوں سے یکجہتی کرنی چاہیے۔





















