صیہونی جارحیت کے بعد سے جاری ایران اسرائیل جنگ کے باعث محصور پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی دوسری خصوصی پرواز وطن واپس پہنچ گئی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز آزربائیجان کے دارالحکومت باکوسے ایک سو اکیس مسافرلےکرلاہور پہنچی ۔ قومی ایئرلائن کی یہ خصوصی پروازحکومتِ پاکستان کی ہدایات پرروانہ ہوئی تھی ۔ ایران میں موجود یہ پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذربائیجان کےدارالحکومت باکو پہنچےتھے ۔ ان ہم وطنوں کی سہولت کیلئے ایران اورآذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نےکلیدی کرداراداکیا ۔






















