ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پر اپنے بیان میں کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل کو یہ اندازہ نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔
اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر اگلا قدم اٹھائیں گے۔





















