سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اساتذہ کیلئے ٹیکس ریبیٹ کی حمایت کر دی۔
جمعرات کے روز سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) راشد محمود لنگڑیال نے اساتذہ کیلئے ٹیکس ریبیٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے ٹیچرز کے ٹیکس ریبیٹ پر ابھی تک منظوری نہیں دی ہے اور حکومت نے کوشش کی ہے مگر ابھی تک آئی ایم ایف سے جواب نہیں آیا۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کسی کا آڈٹ ہر سال نہیں کرتے مگر نئی معلومات کی روشنی میں دوبارہ آڈٹ کرنا پڑتا ہے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا کہ لوگوں کے تین سال میں تین دفعہ آڈٹ ہوا اس کو چیک کریں جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کو چیک کرکے کمیٹی کو رپورٹ دیں گے۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ بینکنگ کمپنیوں نے ٹیکس قانون میں کچھ ریلیف لیا ہوا ہے اس کو ختم کیا گیا ہے۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے اساتذہ کیلئے ٹیکس ریبیٹ کی حمایت کی۔





















