خیبرپختوننخوا کے ضلع کوہاٹ میں میت والے گھر میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل لاچی کے علاقے چیچنہ غنڈہ میں میت والے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان سے گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے انتقال پر لوگ گھر میں جمع تھے کہ مخالفین نے اونچائی سے فائرنگ کر دی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ پرانی دشمنی پر کی گئی، مزید تحقیقات کررہے ہیں۔






















