ایران رواں ہفتے جوہری معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی، فرانس، برطانیہ اور یورپی یونین ایران سے مذاکرات کریں گے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی، فرانس، برطانیہ اور یورپی یونین کے ایران سے مذاکرات میں امریکی رضامندی شامل ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں لیکن تمام فریقین کیساتھ سفارتکاری کیلئے تیار ہیں، ایران نے اب تک صرف اسرائیل کوجواب دیا، اس کی مدد کرنے والوں کو نہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران صرف اپنی حفاظت کے لیے کارروائی کرتا ہے۔ ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا، دشمنوں کو سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ سفارت کاری کو ختم کرنے کیلئے شروع کی ، دنیا اسرائیلی حکومت کی کوششوں کے بارے میں خبردار رہے، اسرائیل آگ کو پورے خطے میں اور اس کے باہرپھیلا نا چاہتا ہے۔





















