ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کردی ہے کہ ایرانی حکام نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی تھی۔
No Iranian official has ever asked to grovel at the gates of the White House. The only thing more despicable than his lies is his cowardly threat to “take out” Iran’s Supreme Leader.
— I.R.IRAN Mission to UN, NY (@Iran_UN) June 18, 2025
Iran does NOT negotiate under duress, shall NOT accept peace under duress, and certainly NOT…
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ایکس ہینڈل سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’’ کسی ایرانی عہدیدار نے کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازوں پر جھک کر ملاقات کیلئے درخواست کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ‘‘
بیان میں کہا گیا کہ ’’ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل مذمت انکی بزدلانہ دھمکی ہے کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کو 'ختم' کر دیں گے۔ ‘‘
بیان میں کہا گیا کہ ’’ ایران دباؤ میں مذاکرات نہیں کرتا نہ ہی دباؤ میں امن قبول کرتا ہے اور یقیناً ایک ناکام جنگجو کے ساتھ جو اب اہمیت کھو چکا ہے، بات نہیں کرے گا۔ ‘‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ ایران ہر دھمکی کا جواب دھمکی سے دے گا اور ہر اقدام کا جواب مساوی جوابی اقدام سے دے گا۔‘‘
واضح رہے کہ یہ بیان ٹرمپ کے اس دعوے کے فوراً بعد سامنے آیا کہ ایرانی حکام نے مذاکرات کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔





















