پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 5 سال کی مدت کے بعد لاہور سے پیرس کی پروازوں کا آغاز کر دیاہے
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کیلئے دن 12 بجے روانہ ہوگئی ، پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر روانہ ہوئے، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ واردو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، پی آئی اے کی پیرس جانےوالی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔






















