ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ظلم و جبر میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایران اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کررہا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، جس کا اسے جائز اور قانونی حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ظلم و جبر میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اسرائیل خود ایٹمی طاقت ہے لیکن کسی بین الاقوامی قانون کو جوابدہ نہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے ایٹمی مذاکرات جاری تھے، نتائج کا انتظار کیے بغیر حملہ کرنا اسرائیلی دہشت گردی کو ظاہر کرتا ہے۔





















