عالمی اور مقامی مارکیٹ مین سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوگئی۔ سونا فی اونس 20 ڈالر اور فی تولہ 2245 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد فی اونس 3378 ڈالر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2245 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1925 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہوگئی۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر چاندی کی فی اونس قیمت 0.22 ڈالر کمی سے 37.20 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 22 روپے سستا ہوکر 3878 روپے اور دس گرام 19 روپے کمی سے 3324 روپے کی ہوگئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے، اس دوران فی تولہ نرخ 2945 روپے اور فی اونس 54 ڈالر کم ہوچکے ہیں۔




















