ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل نےامریکی گرین سگنل کے بغیر ہم پر جنگ مسلط کردی،فی الحال ہماری توجہ دشمن سے لڑنے اور اپنے دفاع پر ہے،جنگ کے خاتمے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی کا عرب میڈیا کو انٹرویوانہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ، لبنان، اور شام کے بعد ایران کا رخ کیا،روکا گیا تو کوئی اور ملک اسرائیل کا اگلا ہدف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسی تیسرے فریق کو ایران اور اسرائیل کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا ہوا تو انتہائی غیر محتاط اقدام ہوگا۔ ایران کا ایٹمی پروگرام عالمی قوانین کے مطابق ہے،عالمی توانائی ایجنسی کو اسرائیل سے پوچھنا چاہیے کہ اس نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیوں کیا۔





















