قطر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے توانائی کے مراکز پر اسرائیلی حملے عالمی تیل کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایرانی حصے پر حملہ ایک غیر سوچا سمجھا اقدام ہے جو توانائی کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی مزید بحرانوں یا کشیدگی کو برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے خطے میں توانائی اور جوہری تنصیبات کو "لاپرواہی سے نشانہ بنانے" کے خلاف بھی خبردار کیا۔
ترجمان نے ان رپورٹس کی تردید کی کہ ایران نے قطر سے اسرائیلی فضائی حملے روکنے کے لیے ثالثی کی درخواست کی تھی۔





















