اسرائیل نے ایران کے مرکزی بینک پر سائبر حملہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سائبر حملے کے بعد ایران میں اے ٹی ایم مشینیں بند ہوگئیں،اس سے قبل ایران کی جانب سے بھی اسرائیل پرسائبر حملے کیے گئے،صیہونی ٹی وی چینل کولائیو پروگرام کےدوران ہیک کرلیا گیا،
ایران نے اسرائیلی ٹی وی اورشہریوں کےموبائل فونز سمیت دیگر سائٹس کو نشانہ بنایا،اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کی اسرائیلی شہریوں کو فوری تل ابیب چھوڑنےکی وارننگ جاری کردی۔





















